لاہور(نیوز رپورٹر)سول سیکرٹریٹ میں وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کی ریگولرائزیشن کے پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کے شریک کنوینر وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آسیہ گل و دیگر نے شرکت کی۔ وزیر بلدیات نے کہا پنجاب حکومت نجی ہائوسنگ سکیموں میں شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیگی۔ انہوں نے کہا ہائوسنگ سکیموں کی منظوری سے پہلے موثر ماسٹر پلان کی تیاری ضروری ہے جبکہ سہولیات فراہمی کیلئے غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کی ریگولرائزیشن بھیضروری ہے۔ اجلاس میں ایل ڈی اے سکیموں کیلئے محکمانہ این او سیز کی تعداد گھٹانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔