لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید،پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن اورمولانا مجیب الرحمن نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو 26 ویں آئنی ترمیمی پرمبارکباد دیتے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے ملک کو بڑے سیاسی بحران سے بچایا اور سودکے خاتمہ اور دینی مدارس کی رجسٹریشن کی اسلامی دفعا ت کو شامل کراکر ملک وقوم کے وقار میں اضافہ اورپوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے جس پر مولانا فضل الرحمن کا یہ روشن کردار تاریخ میں ہمیشہ سنہرے حروف میں جگمگاتا رہے گا ۔