جنرل ہسپتال میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ز یر اہتمام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی 

لاہور(نیوز رپورٹر)گرینڈ ہیلتھ الائنس لاہور جنرل ہسپتال نے اسرائیل کیخلاف احتجاج اور فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی  نکالیجس میںپروفیسر محمد حنیف میاں سمیت آرتھوپیڈک ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمود الفرید ظفر،ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین،پروفیسر خالد کاظمی، گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنما ؤں ڈاکٹر حسیب تھند،خالدہ تبسم، رانا پرویز،جنید میو،منزہ شاہین ہم قدم رہے جبکہ ڈاکٹر طاہر محمود،ڈاکٹر رضوان شاہ،ڈاکٹر شیراز ملک اور پیرا میڈیکلز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکاء نے اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ ڈاکٹر الفرید ظفر نے کہا  اسرائیلی مظالم و بربریت کا منہ توڑ جواب دینا ضروری ہے۔ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین ‘پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف میاںسمیت دیگر مقررین نے بھی اپنے خطابمیں فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا ۔مقررین نے قوم سے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھنے کی اپیل کی اورحکومت سے مطالبہ کیاکہ  فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہرممکن تعاون کو یقینی بنایاجائے۔   

ای پیپر دی نیشن