عقیدۂ ختم نبوت کا تحفظ مشترکہ ذمہ داری‘ہر مسلمان پر فرض ہے‘پیرعبدالخالق مشہدی

Oct 23, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عقیدۂ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہے۔ اگر ہم فرقوں میں تقسیم رہے تو اسلام دشمن طاقتیں ہم پر ظلم ڈھاتی رہیں گی۔ مسلمانوں کی واحد طاقت ان کا باہمی اتفاق و اتحاد ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں ’’قومی علماء  و مشائخ کانفرنس‘‘ کے دوران کیا۔ کانفرنس کا اہتمام حافظ الملت فائونڈیشن نے کیا۔صدارت سجادہ نشین درگاہ عالیہ بھرچونڈی شریف امیر مر کزی جماعت اہلسنت پیر عبدالخالق القادری نے کی۔کانفرنس میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی ‘ صدر ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابوالخیر زبیر‘پیر سید شفیق احمد توکلی‘ ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان پیرعرفان مشہدی‘ سجادہ نشین دربارخواجہ غلام فریدخواجہ معین الدین محبوب کوریجہ‘سجادہ نشین سندر شریف پیر محمد حبیب عرفانی‘ سجادہ نشین شرقپور شریف میاں ولید احمد شرقپوری‘ گدی نشین دربارخواجہ غلام فریدخواجہ عامر فرید کوریجہ‘صحافی جمیل اطہر قاضی‘ پیر رشید احمد شاہ ‘ قیوم نظامی‘ جسٹس(ر) نذیر احمد غازی سمیت  علماء ومشائخ  کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں