ہمیشہ اساتذہ کو عزت دی‘ ٹیکس مسائل کیلئے رابطہ کرسکتے ہیں: وفاقی ٹیکس محتسب

لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے گزشتہ دنوںمقامی ہوٹل میںآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی سالانہ ٹیچر ایوارڈز کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوںنے کہا میں نے ہمیشہ اپنے ٹیچر کی عزت کی جس کی بدولت اللہ تعالیٰ نے عزت اور ترقی سے نوازا۔ میرے والد بھی سکول ٹیچر تھے اور پچاس برس پڑھاتے رہے۔ جو قومیںٹیچر کی عزت کرتی ہیں آگے ہی جاتی ہیں‘ ٹیچر کو ان کا جائز مقام دیا جائے۔انہوں نے کہا میںنے ہمیشہ ٹیچر کی شکایات کو ترجیح دی اور ان کو ہر ممکن ریلیف دیا۔آپ کو ٹیکس بارے میں جو بھی مسئلہ ہو آپ رابطہ کر سکتے ہیں۔آج کی کانفرنس بڑی معلومات تھی میں سمجھتا ہوںکو یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہنا چاہئے۔ تقریب سے سیکرٹری تعلیم پنجاب خالد نزیروٹو نے بھی خطاب میں پرائیویٹ سکولز کی مشکلات کو ختم کرنے کے لیے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے روح رواں کاشف مرزا نے کہا پرائم منسٹر کا تعلیمی ایمر جنسی کا اعلان قابل تعریف ہے۔ ہمیں فخر ہے پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر اچھا کام کر رہا ہے۔  میں وفاقی ٹیکس محتسب کا ایڈوائزر بھی ہوں اور ایف ٹی او کی سرپرستی میںتعلیم کی راہ میں رکاوٹ دور کرنے کی کوشش کروں گا۔ بعدازاں پاکستان کے صوبہ سندھ، بلوچستان اور کے پی کے سے آئے اساتذہ میں مہمان خصوصی نے ایورڈز دیئے۔

ای پیپر دی نیشن