علماکونسل سود کے خاتمہ ‘مدارس پر26ترمیم کو سراہتی ہے، طاہر اشرفی 

Oct 23, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعدعام آدمی کو انصاف کو تیزترین فراہمی ، سود کے خاتمہ کی شق پاکستان کے عوام کے لئے بڑی نوید ہے ایس سی او کانفرنس کاکامیاب انعقاد سے دنیا بھرمیں پاکستان کے تشخص میں اضافہ ہواہے پریس کانفرنس کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران پاکستان کو بہت سی کامیابی حاصل ہوئی ہیں ایس سی او کانفرنس میں ایک بہت بڑاچیلنج سکیورٹی کاتھا  پاکستان آرمی اور دیگر اداروں نے سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے پاکستان علماکونسل سود کے خاتمہ اور مدارس کے بارے میں 26ترمیم میں کئے گئے اقدامات کو سراہتی ہے انہوں نے کہا کہ سودی نظام سے نکلے تو یہ بڑی کامیابی ہے جس بھی جماعت نے سودی نظام کے خاتمے کی بات کی ان کا خیرمقدم کرتے ہیںانہوں نے کہاکہ عام آدمی کو چھوٹی عدالتوں میں انصاف کے بہت مسائل تھے چین کے وزیراعظم 11سال بعد پاکستان آئے چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان انتہائی کامیاب رہاشنگھائی تعاون تنظیم میں وزیراعظم نے فلسطین کے حوالے سے بھرپور بات کی فلسطین کے طلبا تعلیم مکمل کرنے پاکستان آئے ہیںایس سی او سربراہان نے اسلام آباد میں تیاریوں کو سراہا اور اسلام آباد کو دنیاکا خوبصورت ترین شہر قرار دیا ایس سی او ممالک کے سربراہان نے اجلاس کے اختتام پر بھرپور اعلامیہ جاری کیا ملائیشیا کے وزیراعظم نے پاکستان کا کامیاب دورہ کیا ایس آئی ایف سی پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک دروازہ ہے۔ دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیںانہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا ہر شخص فلسطین کی صورتحال پر غمزدہ ہے۔ پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جس نے فلسطین پر کانفرنس منعقد کی۔ پی ٹی آئی کا فلسطین پر کانفرنس میں نہ آنا افسوسناک ہے۔ پی ٹی آئی کو فلسطین پر کانفرنس میں نہ آنے پر جواب دینا چاہیے۔ ایس سی او کانفرنس کا انعقاد اہم پیشرف ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کیاعلی سطحی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔عرب ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ نظام عدل قانون وسنت کے مطابق ہو

مزیدخبریں