بھارتی فوج کی نکسل علیحدگی پسندوں کیخلاف آپریشن میں عام شہریوں پر فائرنگ، 4 افراد ہلاک

ممبئی (نیٹ نیوز) بھارت کی سیکیورٹی فورسز نے ریاست مہاراشٹرا میں سرچ آپریشن کے نام پر ظلم و جبر کی نئی تاریخ رقم کر دی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع گڈچرولی کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی اور اس دوران بھارتی فوج کی فائرنگ میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملٹری آپریشن نکسل باغیوں کے خلاف کیا گیا تھا جس کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ اہلکاروں کے اپنے دفاع میں کی گئی جوابی فائرنگ میں باغی مارے گئے۔ دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے عام شہریوں کو مارا۔ نکسل کے جنگجو بھارتی فوجیوں کے آنے سے پہلے ہی علاقے سے جا چکے تھے۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ نکسل باغیوں کے خلاف کامیاب آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ بھی پکڑا گیا۔ فرار ہونے والوں جنگجوئوں کی تلاش میں چھاپا مار ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن