لاہور(نامہ نگار)سیف سٹی کے ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کوڑے کے ڈھیر پر پڑی 5 سالہ سپیشل بچی کی جان بچا لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہمارے معاشرے میں اپنوں کا خون سفید ہو گیا ہے۔ظالم چچا نے 5 سالہ سپیشل بچی کو کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیاتھا۔گجرات کے علاقے صدر سے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر شہری کی کال موصول ہوئی۔کالر نے بتایا کہ نامعلوم شخص بچی کو بوری میں بند کر کے فیکٹری کے باہر پھینک گیا ہے۔ بچی کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے ہیں اور وہ زخمی حالت میں بھی ہے۔ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے پولیس کو موقع پر بھجوایا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو تحویل میں لے کر فوری طبی امداد فراہم کی۔ترجمان پولیس کے مطابق والدین بچی کو ساتھ رکھنے پر آمادہ نہیں ہیں۔جس پر پولیس نے بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا ہے۔
گجرات میںظالم چچا نے 5 سالہ سپیشل بچی کو کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا
Oct 23, 2024