ملک میں ووٹرز کی تعداد 13کروڑ 15 لاکھ 31 ہزار 645 ہوگئی

اسلام آباد( وقار عباسی/وقائع نگار )الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا تازہ ترین ڈیٹا جاری کردیاملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 15 لاکھ 31 ہزار 645 ہوگئی* مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 7 لاکھ 18 ہزار 723 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 8 لاکھ 12 ہزار 922 ہے۔اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 54 ہزار 471 ہو گئی، مرد ووٹرز کی تعداد 6 لالھ 5 ہزار 31 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5لاکھ 49 ہزار 440 ہو گئی۔ پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 48 لاکھ 91 ہزار 495 ہے، پنجاب میں مرد ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 99 لالھ 29 ہزار 617 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 49 لاکھ 61 ہزار 878 ہے۔بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 54 لاکھ 94ہزار 710 ہو گئی، بلوچستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 30 لاکھ 80ہزار 135 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 24 لاکھ 14 ہزار 575 ہے۔خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 40 لاکھ 1ہزار 742 ہیخیبر پختونخوا میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 21 لالھ 90 ہزار 502 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 2 لاکھ 11 ہزار 240ہے سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 75 لاکھ 89ہزار 227 ہے،سندھ میں مرد ووٹرز کی تعداد1 کروڑ 49 لاکھ 13 ہزار 438 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 26 لاکھ 75 ہزار 789 ہے

ای پیپر دی نیشن