9  امریکی ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹنگ شروع‘ ٹرمپ کو معمولی برتری

Oct 23, 2024

واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے صدارتی انتخابات کیلئے ٹیکساس سمیت امریکا کی مزید 9 ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹنگ شروع ہوگئی۔ ٹیکساس سمیت ان ریاستوں میں اکثر پولنگ سٹیشنوں پر ووٹرز کی قطاریں ہیں جو قبل از وقت ووٹ ڈال کر اپنے من پسند امیدوار کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں۔ ٹیکساس کے علاوہ جن دیگر ریاستوں میں منگل کو ارلی ووٹنگ کا آغاز ہوا ہے ان میں فلوریڈا، جنوبی کیرولائنا، الاسکا، آرکنسا، کولوراڈو، کنیٹیکٹ‘ ایڈاہو، اور شمالی ڈکوٹا شامل ہیں۔ امریکہ میں عام انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے۔ صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ حریف کملا ہیرس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ امریکہ میں نئے صدر کے انتخاب کی دوڑ اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہورہی ہے، جہاں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ لاطینی ووٹرز پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں تو وہیں ڈیموکریٹک حریف کاملا ہیرس امریکی نیٹ ورک کو انٹرویو دینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ انتخاب کے نتائج جو بھی ہوں، امریکی 5 نومبر کو تاریخ رقم کریں گے، وہ یا تو دنیا کی سب سے بڑی سپر پاور میں پہلی خاتون صدر کا انتخاب کریں گے یا وہ پہلے سزا یافتہ مجرم کو بطور صدر دوبارہ منتخب کریں گے۔ پولز کے نتائج کے مطابق امریکی تاریخ کی بڑی سیاسی جماعت کے سب سے عمر رسیدہ امیدوار 78 سالہ ٹرمپ کو حال ہی میں معمولی برتری حاصل ہوئی ہے۔ جولائی میں اس انتخابی دوڑ میں شامل ہونے والی نائب صدر کاملا ہیرس امریکی نیٹ ورک ’این بی سی نیوز‘ کو انٹرویو دیں گی۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ان کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں