خلیل قمر کیس، ملزمہ اور ملزم کی درخواست ضمانت کی ہائیکورٹ میں سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی 

Oct 23, 2024

لاہور (خبرنگار) ہائیکورٹ میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج اور یاسر علی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ضمانتوں پر سماعت بغیر کارروائی 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ خلیل الرحمن قمر کے وکیل کی جانب سے تیاری کے لیے مزید مہلت طلب کی گئی۔ عدالت نے خلیل الرحمٰن قمر کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق ندیم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ 

مزیدخبریں