اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)انسدادِدہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کرنے پر درج مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرلی۔ تھانہ سنگجہانی میں درج مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران اعظم سواتی کی جانب سے سردار مصروف خان ایڈووکیٹ ودیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
احتجاج مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منظور
Oct 23, 2024