کوٹ ادو‘اوکاڑہ ‘ڈسکہ‘گوجرہ(خبر نگار ‘نمائندہ نوائے وقت‘نامہ نگاران‘نمائندہ خصوصی) اوباشوں نے 3خواتین اور ایک بچے کوہو س کانشانہ بناڈالا۔کوٹ ادو ‘مظفرگڑھ میں شادیوں کے فنکشن میں ڈانس کرنے والی ڈانسر کے ساتھ اجتماعی زیادتی‘ڈانسر کے زیادتی اور تشدد کی تصدیق ‘پولیس نے ایک نامزد ملزم سمیت تین ملزموںکیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق مظفرگڑھ شہر کے موضع لٹکراں کی رہائشی خاتون(م) شادیوں کے پروگرام میں ڈانس کرتی ہے۔اوکاڑہ اوباش نے خاتون کوزیادتی کانشانہ بناڈالا۔پولیس نے ملزم کوگرفتار کرلیا۔ اوباش ملزم نے دس سالہ بچے(ب) کیساتھ زیادتی کرڈالی ۔دو کار سوارو ں نے لفٹ دینے کے بہا نے خاتو ن ( الف)کو اغوا کرلیا۔