لاہور(آئی این پی+خبر نگار)عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذرآتش کرنے کے 3 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی ضمانتوں کی درخواستوں پر دلائل طلب کر لیے گئے۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماں کی عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذرآتش سمیت 3 مقدمات تین مقدمات ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی جج ارشد جاوید نے درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماں کی ضمانتوں پر وکلا سے دلائل طلب کرتے ہوئے ضمانتوں پر مزید سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماں شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری اور میاں محمودالرشید نے انسداد دہشتگردی عدالت میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
دہشتگردی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنمائوں کی ضمانتوں کی درخواستوں پر دلائل طلب کر لیے
Oct 23, 2024