شیخوپورہ (نمائند ہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پر انگلیوں اٹھانے اور تحریک چلانے کی بات کرنے والے اپنے ماضی کے کردار وں کو بھی یاد رکھیں ماضی میں سینیٹ الیکشن میں صادق سنجرانی کی کامیابی اور حاصل بزنجو کی شکست پر بھنگڑے ڈالنا نہ بھولیں سیالکوٹ ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پرزائیڈنگ آفیسر زکا دھند میں گم ہوجانا بھی مد نظر رکھیں اور آر ٹی ایس کو بٹھا کر عمران خان کو اقتدار دلانے کو بھی یاد رکھیں اختر ڈار نے کہا کہ میٹھا میٹھا ہپ اور کڑوا کڑوا تھو کی پالیسی پر گامزن پی ٹی آئی منافقین کی جماعت ہے جو نیب قوانین کیخلاف عدالت میں جاتی ہے اور پھر نیب ترمیم شدہ قوانین بحال ہونے پر عدالت سے انہی نیب قوانین کے تحت عمران خان کیلئے ریلیف مانگتی ہے۔