سونا  تاریخ میں پہلی بار 2 لاکھ 83 ہزار کا تولہ  ہو گیا، ڈالر 15 پیسے مہنگا 

 کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تولہ سونا تاریخ میں پہلی بار 2لاکھ 83 ہزار روپے کی نئی سطح کو عبور کرگیا۔ 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے قیمت 1100 روپے بڑھ کر 283400 روپے ہوگئی۔ انٹربینک میں 15پیسے کی تیزی اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 3پیسے کی کمی رہی۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 15پیسے کے اضافے سے  277.60روپے  سے بڑھ کر 277.75روپے پر آگیا۔ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 3 پیسے کی کمی کے بعد 279.75روپے کی سطح سے کم ہوکر 278.72روپے رہ گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...