شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ عوام نے حکومت کو ملکی نظام میں بہتری انصاف کی فراہمی قانون کی حکمرانی اور معاشی خوشحالی کا مینڈیٹ دیا ۔جس پر حکومت پورا اترتے ہوئے تمام شعبوں میں تیزی سے موثر و انقلابی اصلاحات لارہی ہے جس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہورہا ہے اورملکی تعمیر و ترقی کی راہ ہموار ہورہی ہے‘حکومت ملکی استحکام و ترقی اور عوامی خوشحالی و انصاف کی فراہمی کے اقدامات پر کسی دبائو میں نہیں آئے گی احتجاجی تحریکوں کااعلان کرنے والوں کی سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے انہیں اپنی جارحانہ بیان بازی اور حکومت پر الزام تراشی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
حکومت ملکی استحکام و ترقی کے اقدامات پر کسی دبائو میں نہیں آئیگی: عارف سندھیلہ
Oct 23, 2024