نئی دہلی؍ بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) بھارت اور چین سرحدی تنازع حل کرنے پر متفق ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے فوجی متنازع علاقے پر گشت کریں گے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معاہدے کو مرحلہ وار آگے بڑھایا، باہمی تناؤ کم کیا جائے گا۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے چین بھارت سے ملکر اس معاہدے پر عملدرآمد کرے گا۔ متعلقہ مسائل کے حل پر اتفاق مثبت انداز میں دیکھتے ہیں۔