ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) بھارت برکس تنظیم میں پاکستانی رکنیت کی درخواست کی ممکنہ حمایت کرے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق برکس میں رکنیت کیلئے پاکستان کی طویل عرصے سے موجود درخواست پر رواں اجلاس میں پیشرفت ہو سکتی ہے۔ روس میں جاری برکس کے اجلاس میں 24 ممالک کے سربراہ شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں ایران کے ساتھ سٹرٹیجک شراکت داری کے اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ سعودی عرب کی برکس میں حیثیت کو بھی واضح کیا جائے گا۔ اجلاس میں چین کے صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیراعظم مودی کے درمیان ملاقات بھی متوقع ہے۔
برکس اجلاس: بھارت پاکستانی رکنیت کی حمایت کریگا، ایران کیساتھ سٹرٹیجک معاہدے ہونگے
Oct 23, 2024