اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کیلئے کسی کو اٹھانے کے شواہد نہیں ملے۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے خود غائب ہو جاتے ہیں اور پھر واپس آ جاتے ہیں۔ جس دن مولانا فضل الرحمن نے ووٹ دیا پی ٹی آئی نے ان کی ٹرولنگ شروع کر دی۔ اپوزیشن ارکان نے انڈرسٹینڈنگ کے تحت بائیکاٹ کیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں۔ فیصل سلیم جب سینٹ کمیٹی کے چیئرمین بن رہے تھے تو ایک گروپ نے ان کو گرانے کی کوشش کی۔ خواجہ آصف کو میرے باپ سے متعلق بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔ میں نے جو خواجہ آصف سے متعلق بیان دیا اس پر قائم ہوں۔