پی ٹی آئی سینیٹر زرقا، فیصل سلیم، زین قریشی سمیت دیگر کو شوکاز نوٹس جاری 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم میں فلور کراسنگ کے معاملے پر اپنے مشکوک ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے شوکاز نوٹس ان ارکان کو جاری کئے جو مبینہ طور پر غائب ہو گئے تھے۔ پارٹی نے آخری موقع دینے کے لئے ارکان کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا۔ تمام ارکان کو تحریری طور پر اور انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنی صفائی دینے کا موقع دیا جائے گا۔ شوکاز نوٹس سینیٹر زرقہ تیمور، سینیٹر فیصل سلیم، زین قریشی، ریاض فتیانہ، مکداد علی اور دیگر کو جاری کئے گئے، شوکاز چیئرمین پی ٹی آئی کی اجازت سے جاری کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن