کراچی (سٹاف رپورٹر) صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے تیسرے نومولود بیٹے کے نام کا اعلان کردیا۔ صدر مملکت کی بیٹی اور ان کے شوہر محمود چوہدری نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ چھوٹے بیٹے کا نام بختاور بھٹو نے اپنے نانا سے منسوب کرتے ہوئے ’میر ذوالفقار محمود چوہدری‘ رکھا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے کے حق میں دعا کرتے ہوئے لکھا کہ‘اس پاک پروردگار کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے، یہ نام اس کے حق میں بہتری، برکت، اچھی صحت اور خوش قسمتی لائے۔ گذشتہ روز سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی بیٹی نے اپنے تیسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا اور انھوں نے انسٹا گرام پر پوسٹ پر بیٹے کی تاریخِ پیدائش 20 اکتوبر 2024 لکھی۔ یاد رہے صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور محمود چوہدری کا پہلا بیٹا دس اکتوبر 21 20اور دوسرا 5 اکتوبر 2022 کو پیدا ہوا تھا۔ خیال رہے بختاور بھٹو کی محمود چوہدری سے منگنی نومبر 2020 میں ہوئی تھی جبکہ دونوں کا نکاح اور رخصتی 29 جنوری 2021 کو ہوئی تھی۔