اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس نامزدگی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی آئین کے طریقے کار کے مطابق کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے کہا کہ ہر چیز کو متنازع بنانے کی کوشش کیوں کی جاتی ہے۔ تقرری مروجہ آئینی طریقہ کار کے مطابق ہوئی، ہمارے کچھ دوست قوم کو ہیجان میں مبتلا رکھنا چاہتے ہیں۔ سینئر رہنما تحریک انصاف حامد خان نے کہا ہے کہ فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وکلاء کے ساتھ ملکر اس تعیناتی کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ ماضی میں جب کبھی سینئر جج کو نظر انداز کیا گیا تو اس کے بدترین نتائج برآمد ہوئے۔ آؤٹ آف ٹرن دوبار چیف جسٹس تعینات کئے گئے جس سے ملک کا بڑا نقصان ہوا امید ہے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی اس نامزدگی کو قبول نہیں کریں گے، صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت حکومت سے ملے ہوئے ہیں۔ وکلاء میں اگر کوئی تقسیم ہوئی تو بار کے اگلے الیکشن میں سامنے آ جائے گی، اس طرح کا اقدام سپریم کورٹ کو تقسیم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔