جسٹس یحییٰ آفریدی نے گریجویشن گورنمنٹ کالج لاہور ‘ ایم اے  پنجاب یونیورسٹی سے کیا 

Oct 23, 2024

اسلام آباد( خصوصی رپورٹر+نیٹ نیوز ) 30ویں نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی 23جنوری 1965کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہوئے اور ابتداہی تعلیم ایچی سن کالج لاہورسے حاصل کی گورنمٹ کالج لاہور سے گریجویشن کی۔ پنجاب یونیورسٹی لاہورسے ایم اے معاشیات کی ڈگری حاصل کی۔کامن ویلتھ سکالرشپ پر جیسس کالج کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی  اور 1990 میں ہائیکورٹ کے وکیل کی حیثیت سے پریکٹس شروع کی جبکہ 2004 میں سپریم کورٹ میں وکالت کا آغاز کیا ۔  جسٹس یحییٰ آفریدی نے خیبر پی کے  کے لیے بطور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی خدمات سرانجام دیں۔ 2010 میں پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے، انہیں 15مارچ 2012 کو مستقل جج مقرر کر دیا گیا۔ 30 دسمبر 2016 کو پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف اٹھایا۔28 جون 2018 کو سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوئے اور اعلی عدلیہ میں مختلف مقدمات کی سماعت کی۔ مخصوص نشستوں کے لارجر بنچ کا حصہ رہے۔ فیصلے میں اپنا اختلافی نوٹ بھی تحریر کیا تھا۔ ذوالفقارعلی بھٹو صدارتی ریفرنس پرلارجر بینچ لا کا حصہ رہے۔جسٹس یحیٰ آفریدی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کی تین رکنی ججز کمیٹی میں شامل ہونے سے معذرت کرلی تھی ۔

مزیدخبریں