زرداری 4 سے 8 نومبر تک چین کا اہم دورہ کرینگے، چینی صدر سے ملاقات ہو گی: ذرائع 

Oct 23, 2024

اسلام آباد (آئی این پی )صدر مملکت آصف علی زرداری نومبرکے پہلے ہفتے سرکاری دورے پرچین جائینگے جہاں وہ چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔صدرزرداری شنگھائی میں سالانہ درآمدی وبرآمدی نمائش میں بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور دونوں رہنمائوں کے درمیان پاک چین تعلقات،علاقائی وعالمی سلامتی پرمشاورت ہوگی۔ذرائع کے مطابق صدرزرداری نومبرکے پہلے ہفتے سرکاری دورے پرچین جائینگے، صدرزرداری 4 سے8 نومبر تک چین میں ہونگے، صدرزرداری شنگھائی میں سالانہ درآمدی وبرآمدی نمائش میں شرکت کرینگے۔ذرائع کے مطابق صدر زرداری 5 نومبر کوشنگھائی عالمی نمائش جائینگے، صدرشی جن پنگ کیساتھ سی پیک  ٹو پر بات چیت ہوگی۔

مزیدخبریں