پاکستان میں ٹوارزم کو پروموٹ کرنا ہماری ترجیح ہے:سید سادات شاہ 

  اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین ٹوارزم فار انٹر فیتھ پیس (ٹپ)و ممبر کارپوریٹ اینڈ ملٹی نیشنل کمپنیز کمیٹی ایف پی سی سی آئی سید سادات حسین شاہ نے  ٹوارزم فار انٹر فیتھ پیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹوارزم کو پروموٹ کرنا ہماری ترجیح ہے،دنیا میں کافی مذاہب ہیں انٹرفیتھ ہار منی اہم نقطہ ہے۔ اس سے قبل تقر یب  کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارق جدون نے کہا کہ سید سادات  نے یہ قدم اٹھا یا ہے کہ پاکستان میں ٹوارزم کو پروموٹ کریں گے میں ہمیشہ ان کیساتھ ہوں۔مفتی محمد عقیل نے کہا کہ میں سید سادات کی اس کاوش کو سراہتا ہوں ہم اِن شاء اللہ ایک ہاتھ بن کر پاکستان کو روشن کریں گے۔چودھری نواز بسرا نے کہا کہ میرا سادات شاہ  کے ساتھ بہت اچھا تعلق ہیانہوں نے ٹوارزم کے حوالے سے جو قدم اٹھایا ہے یہ بہت خوش آئند ہے۔ چیئرمین لائف برج فانڈیشن پاسٹر عمران شوکت مسیح نے  کہا کہ جب ہم بات کرتے ہیں امن کی تو انٹرفیتھ ہار منی ایک اہم نقطہ ہے اگر ہم اکھٹے نہیں ہوں گے تو امن نہیں ہوگا۔ تقریب میں حامد جاوید اعوان، شفیق سواتی،راجہ روف اور دیگر حاضرین موجود تھے۔ تقریب کی نظامت نمرا طارق نے کی۔

ای پیپر دی نیشن