کھنڈہ (نامہ نگار )پا کستان پیپلز پارٹی کے نا ئب صدر و سابق امید وار وائس چیئرمین یو نین کونسل ڈھرنال سر دار غلام قادر جھنڈیال نے کہا ہے کہ شہید جمہو
ریت محترمہ بے نظیر بھٹو اور ہزاروں جیالوں کی قر بانیوں کی بدولت آج ملک میں جمہوریت قائم ہے پارٹی کبھی ملک میں جمہوریت پر آنچ نہیں آنے دیگی پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد نظریاتی جماعت ہے جس میں تمام نسلوں قوموں مذاہب اور طبقات کی موثر نمائندگی موجود ہے مانگ رہا ہر انسان روٹی ،کپڑا اور مکان کا نعرہ دراصل پارٹی کے بنیادی فلسفے اور اہداف کی عکاسی کرتا ہے ایٹم بم کی بنیاد رکھنے سے لیکر ایشیا کے سب سے بڑے سماجی پروگرام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسے انقلابی پروگرام تک تمام میگا پراجیکٹس پاکستان پیپلز پارٹی کے تاریخی کارنامے ہیں ,,نوائے وقت ,,سے اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے بے زبان اور پسے ہوئے طبقات کو سیاسی حقوق کے لیے متحد کیا اور اپنے دوراقتدار میں وسائل کا رخ ان طبقات کی جانب موڑ دیا جو زندگی کے تمام بنیادی حقوق سے محروم تھے انہوں نے کہا کہ یہی وجہ تھی کہ ملکی وسائل پر قابض اشرافیہ طبقے نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور پیپلز پارٹی سے خطرہ محسوس کرتے ہوئے سازشوں کا آغاز کیا انہوں نے سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور ملک میں عدل و انصاف کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے ۔