26آئینی ترمیم کے ذریعے قانون، انصاف کا قتل کیا گیا،سردار محمد علی خان

فتح جنگ(نامہ نگار) 26آئینی ترمیم کے ذ ریعے قانون اور انصا ف کا قتل کیا گیا جب عدلیہ حکومت وقت کے کنٹرول میں ہو گی تو انصاف کا نام ونشان مت جائے گا ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی سردار محمد علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان کی اسمبلیوں سے ایک ایسی آئینی ترمیم کو طاقت کے زور پر پاس کروایا گیا ہے جس کے بعد عدلیہ کا مکمل کنٹرول اب حکومت وقت کے ہاتھوں میں چلا گیا ہے انھوں نے کہا کہ پوری دنیا کے ممالک پاکستان کے اراکین پارلیمنٹ باالخصوص نام نہاد حکومتی اراکین کے اس غیر آئینی کام کو دیکھ کر حیرت میں مبتلا ہے کہ جب عدلیہ کا کنٹرول حکومت کے ہاتھ میں ہو گا تو انصاف کا نام ونشان مٹ جائے گا اور وہ ہی ہو گا جو حکومت چاہیے گی انھوں نے کہا کہ اس ترمیم کے بعد اب ملک میں انصاف کے نظام کا کوئی وجود باقی نہیں رہے گا مگر پھر بھی قوم پرامید ہے کہ ظلم کی حکومت ایک نہ ایک دن اپنے انجام کو ضرور پہنچے گی۔

ای پیپر دی نیشن