بیول(نامہ نگار)مسلم لیگی رہنما و معروف سماجی شخصیت چوہدری وسیم حال مقیم فرانس اور چوہدری رشید یوکے نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ تحصیل گوجرخان کے مسلم لیگی قائدین کھوکھلے نعروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہم نے الیکشن مہم میں واضح کیا تھا سیاست برائے خدمت کے مشن پر عمل پیرا ہیں اور ہار جیت سے بالاتر ہوکر صرف اور صرف عوام کے مفادات کو ترجیح دیں گے اور اب تحصیل گوجرخان میں مقامی مسلم لیگی قائدین بلا تفریق ترقیاتی کاموں میں مصروف ہیں شرقی گوجرخان میں بھی سڑکوں کے جال بچھائے جارہے ہیں انشاللہ عو ام کے تمام تر دیرنیہ مسائل کا خاتمہ کیا جائے گا انہو ں نے مزید کہا کہ سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ، ایم پی اے شوکت عزیز بھٹی اور سابق ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی تحصیل بھر میں بلا تفریق ترقیاتی کام کروا رہے ہیں جن پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انشاللہ گوجرخان تعمیر و ترقی کا یہ مشن جاری رہے گا۔
لیگی قائدین بلا تفریق ترقیاتی کاموں میں مصروف ہیں، چوہدری وسیم
Oct 23, 2024