اولیاء کے آستانے رشدو ہدایت کے سر چشمے،امن کے گہوارے ہیں ، پیر غلام محی الدین 

Oct 23, 2024

گوجرخان (نامہ نگار) اولیاء کے آستانے رشدو ہدایت کے سر چشمے اور امن کے گہوارے ہیں جنہوں نے بھٹکی ہوئی انسانیت کو راہ ہدایت دکھا کر حلقہ بگوش اسلام کیا یہی وجہ ہے کہ آج بھی ان کے آستانوں سے متوسط لوگ راہ ہدایت پا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پیر علامہ غلام محی الدین سلطان آستانہ عالیہ مورگاہ شریف راولپنڈی نے یہاں علماء مشائخ کونسل گوجرخان کے صدر پیر صاحبزادہ عمران فاضل چشتی کی رہائش گاہ پر مریدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام کا فیضان ہے کہ آج ہرطرف اسلام کا بول بالا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اولیاء کے فیضان کو اپنی عملی زندگیوں کا حصہ بنائیں انہوں نے کہاکہ اسلام کی سربلندی کیلئے جدو جہد کرنے کی ضرورت ہے نوجوان نسل کو اسلام سے روشناس کروانے کیلئے مشائخ عظام اور علماء کرام کو بھرپور کردار ادا کرناچاہیے اسلام دشمن قوتیں نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کیلئے بے انتہا کام کررہی ہیں ہم اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کردین کے فروغ کیلئے کام کرنا ہوگا اس موقع پر پیر صاحبزادہ عمران چشتی اور ان کے رفقاء بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

مزیدخبریں