آل پاکستان ٹرک ڈمپر ٹر انسپورٹ ایسوسی ایشن کی ہٹرتال ، گاڑیا ں کھڑی کردیں 

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)آل پاکستان ٹرک ڈمپرٹرانسپورٹ سے منسلک تمام ایسوسی ایشنزنے اتحادواتفاق کامظاہرہ کرتے ہوئے 21اکتوبرسے جوہڑتال کررکھی تھی،تاحال جاری ہے،جس وجہ سے جی ٹی روڈاورموٹروے پرہیوی ٹرانسپورٹ ٹرک ڈ مپرسمیت تمام ہیوی گاڑیاںمکمل طورپرغا ئب ،ٹر ا نسپورٹ مالکان نے ایسوسی ایشن کے مرکزی عہد یداروںپرمکمل اعتمادکااظہارکرتے ہوئے متحدہ ا یکشن کمیٹی کے فیصلوںکی تائیدکااعلان کیا،در یںاثناء ٹرک ڈمپرایسوسی ایشن کے فیصلہ پرعمل درآ مدکرتے ہوئے تعمیراتی میٹریل سمیت دیگرسامان کی نقل وحمل بھی ساقط وجامدہوکررہ گئی ہے،تعمیراتی میٹر یل کی سپلائی رک جانے سے متعددچھوٹے بڑے سرکاری پراجیکٹ اورپرائیویٹ سیکٹرمیںبھی تعمیراتی منصوبوںپربھی عملاًکام رک چکاہے،اس سلسلہ میں ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداروںحاجی محمدرفیق خان،حاجی شفاقت خان،حاجی جمشیداختراعوا ن، ملک نثارحسین اعوان،ملک یاسرگجر،حاجی محمدنعیم خا ن،ملک جاویدگجرسے جب بات کی گئی توانہوںنے کہاکہ موٹروے اوراین ایچ اے حکام کی زیاد تیو ںکے خلاف اس وقت تک ٹرانسپورٹر یہ ہڑتال جار ی رکھیںگے،جب تک ان کی چارٹرآف ڈیمانڈپر عمل نہیںکیاجاتا،اوراوزان کی پابندی کے قوانین پرعمل درآمدکرانے کی خاطرپورے ملک میںیکساں طورپرکانٹاسسٹم جاری نہیںکیاجاتا،عہدیداران کا کہناتھاکہ یکطرفہ اورمن مانے فیصلے کرکے صرف ٹیکسلامارگلہ سنگجانی جی ٹی روڈپرکانٹاسسٹم چالوکرکے ضلع اٹک،ضلع راولپنڈی اورضلع ہزارہ سے آنے والی گاڑیوںکے حقوق پامال کیئے جارہے ہیں،او رٹرانسپورٹروںکونہ صرف مالی نقصان سے دوچار کیاجا رہاہے،بلکہ مالکان اورڈرائیوروں کوبھاری جرمانے کرکے ذہنی اذیت میںبھی مبتلاء کیاجارہا ہے،ا نہو ںنے صدرپاکستان آصف علی زرداری،اورچیف آرمی سٹاف سمیت وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ دارلحکومت اسلام آبادکے جڑواں علاقو ں سے تعلق رکھنے والے ٹرانسپورٹروںکوفاقہ کشی میںمبتلا ء کرکے انہیںزندہ درگورکرنے کی کاوشوںپرعمل پیرا ء این ایچ اے حکام کی ظالمانہ کاروائیوںکافی الفو رنو ٹس لیناہوگا،وگرنہ ٹرانسپورٹروںکی ہڑتال کادائرہ پور ے ملک میںپھیلادیاجائے گا۔

ای پیپر دی نیشن