اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونی کیشن و مربوط آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈاور عالمی ٹیلی کام و آئی سی ٹی کمپنی، چائنا موبائل انٹرنیشنل لمیٹڈنے دبئی میں منعقدہ جی آئی ٹی ای ایکس گلوبل (GITEX) 2024 میں اپنے عالمی نیٹ ورک وسائل کے اشتراک کے لئے معاہدے پر دستخط کرلیے ہیں۔ یہ باہمی تعاون دونوں اداروں کو پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے متعلقہ صارفین کے لئے رابطوں کی سہولیات کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔گروپ ڈائریکٹر انٹرپرائز سلوشنز، پی ٹی سی ایل و یوفون 4G، وقار احمد اور چائنا موبائل انٹرنیشنل مڈل ایسٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر، الیکس لی نے جی آئی ٹی ای ایکس 2024کے موقع پر دونوں اطراف کے سرمایہ کاروں، جدت طرازوں، کاروباری رہنماؤں اور اعلیٰ انتظامیہ کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کیے۔