راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب مینجمنٹ سروس کے پروبیشنرز افسران نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام گورننس اینڈ مینجمنٹ میں 13ویں پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے حوالے سے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دورہ کیا۔کورس کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے اویس منظور تارڑ نے افسران کو انتظامی کاموں اور آر ڈی اے کو درپیش اہم مسائل سے آگاہ کیااس بریفنگ کا مقصد کورس میں شرکت کرنے والے 30 افسران کو بصیرت سے آراستہ کرنا ہے ایڈیشنل ڈی جی نے آر ڈی اے کے تاریخی پس منظر اور تفصیلی موجودہ منصوبوں پر روشنی ڈالی جن میں رنگ روڈ پروجیکٹ، میٹرو بس پروجیکٹ، نالہ لئی ایکسپریس وے پروجیکٹ، اور سگنل فری کوریڈور کے ساتھ ساتھ زیر غور نئے اقدامات شامل ہیں۔کورس میں پی ایم ایس کے پروبیشنرز افسران ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس آصف محمود جنجوعہ، ڈائریکٹر انجینئرنگ محمد کامران، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس محمد جنید تاج بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن افتخار علی اور دیگر شامل تھے۔