خواتین کا تحفظ اولین ترجیح ، ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،صوبائی خاتون محتسب

Oct 23, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)صوبائی خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی خان نے راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور انسداد ہراساں  اقدامات کے حوالے سے جائزہ لیا۔وائس چانسلر نے انسداد ہراساں کمیٹی کے حوالے سے صوبائی خاتون محتسب پنجاب کو آگاہ کیا۔ صوبائی خاتون محتسب پنجاب نے انسداد ہراساں کے حوالے سے مختلف جگہوں پر بینرز آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی خان نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج خواتین کو ان کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ خواتین کو اپنے حقوق سے آگاہی حاصل ہو گی تو وہ اپنا تحفظ خود کر لیں گی۔تعلیمی اداروں میں کوڈ آف کنڈکٹ برائے انسداد ہراساں کے حوالے سے مختلف جگہوں پر بینرز آویزاں کیے جائیں۔صوبائی خاتون محتسب پنجاب نے کہا کہ خواتین کا تحفظ اولین ترجیح ہے، کسی کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

مزیدخبریں