راولپنڈی پولیس اور محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی آگاہی واک

Oct 23, 2024

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)راولپنڈی پولیس اور محکمہ صحت کی جانب سے گزشتہ روز ڈینگی آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا واک میں رکن صوبائی اسمبلی زیب النسا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر طیب قریشی، ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی ایڈمن، پولیس افسران، ڈاکٹروں اور سول سوسائٹی نے شرکت کی واک کا مقصد ڈینگی کی روک تھام کے لئے آگاہی پیدا کرنا تھا اس موقع پر بتایا گیا کہ راولپنڈی پولیس نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز کے زیر نگرانی ڈینگی کی روک تھام اور آگاہی کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے یہ خصوصی ٹیم محکمہ صحت کے ساتھ رابطہ میں رہتے ہوئے ڈینگی کی روک تھام اور آگاہی کے لئے اقدامات کر رہی ہے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی بیگم زیب النسا اعوان نے کہا کہ ڈینگی بخار جان لیوا ہے، احتیاط کے ذریعے بچا ئوممکن ہے، اپنے گھروں اور کام کی جگہ پر صفائی کا خیال رکھیں .

مزیدخبریں