اسلام آباد میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ،سید علی ناصر رضوی 

 اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) آئی جی پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اہم اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا،جن میں ایس ایس پی آپریشنز ارسلان شاہزیب ،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک اور ڈائریکٹر لیگل سمیت زونل ایس پیز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارلحکومت نے امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت جرائم کی شرح اور ان کے انسداد کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا،انہوں نے پولیس افسران کو امن وامان کی صورتحال بہتر کرنے، عوامی تحفظ کو یقینی بنانے سمیت جرائم کی شرح کم کرنے، چوری ، ڈکیتی، منشیات فروشی اور دیگر سنگین جرائم کے سدباب کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے،آئی جی اسلام آباد نے تمام زونل افسران، سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو ٹائم فریم دیتے ہوئے جرائم کے ہاٹ سپاٹس پر منظم کارروائیاں کرنے اور انسداد کے احکامات جاری کئے،انہوں نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں شہریوں کے جان و مال اور ان کی عزت کا تحفظ اسلا م آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے،تمام پولیس افسران شہرمیں موثر گشت کو یقینی بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے انسداد کو یقینی بنائیں،انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنااور خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر ان کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہمارا بنیادی فرض ہے ،تمام افسران خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنے فرائض منصبی اداکریں ،آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کے نظام کا جائزہ لیا،انہوں نے سی ٹی او اسلام آباد کو ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنانے ،حادثات کی روک تھام ، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد،شاہرا?ںپر ٹریفک روانی کو بہتر بنانے اور ٹریفک قوانین سے متعلق عوامی آگاہی مہمات کو جاری رکھنے کی ہدایات دیں،انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس افسران رش کے اوقات میں شاہرا?ں پر موجود رہیں اور شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے ساتھ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھیں،ٹریفک حادثات میں کمی اور شہریوں کے جان و مال کو محفوظ بنانے کے لئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں جائیں۔

ای پیپر دی نیشن