اوپن یونیورسٹی میںطبی اخلاقیات،تحدیات اور امکانات پر عا لمی کانفرنس

Oct 23, 2024

اسلام آباد:( خصو صی ر پور ٹ+خبر نگار )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں " طبی اخلاقیات، تحدیات اور امکانات "کے موضوع پر دو روزہ دسویں بین الاقوامی کانفرنس گذشتہ روز منعقد ہوئی، مقررین نے کہا کہ طبی اخلاقیات میں درپیش چیلنجز پر قابوپانے کے لئے ہمیں آفاقی اصولوں سے راہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ کانفرنس کا انعقاد شعبہ فکر اسلامی، تاریخ و ثقافت نے قومی کمیٹی برائے طبی اخلاقیات،قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے تعاون سے کیا تھا۔ اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ دنیا کی تمام تہذیب و اقدارانسانیت کے لیے ہیں اور انسانیت کی حرمت سے بڑھ کر کچھ نہیں۔بطور مہمان خصوصی چئیرپرسن، سینٹر آف بائیومیڈیکل ایتھکس اینڈ کلچر، ایس آئی یو ٹی، کراچی، پروفیسر فرحت معظم نے کہا کہ طبی اخلاق ہو،آداب طب یا تحقیقی اخلاق سب بنیادی طور پر عوام کی فلاح کے لئے ہے، طبی اخلاقیات کی تعلیم کوپاکستان کے میڈیکل اداروں میں موثر انداز میں پڑھانے کی ضرورت ہے۔کلیہ عربی و سلوم اسلامیہ کے ڈین، پروفیسر ڈاکٹر شاہ محی الدین ہاشمی کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کامقصد پیشہ ور ماہرین،محققین، پالیسی سازوں اور اس میدان میں مصروف کار طبقے کے لئے ایک کثیر جہتی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے ۔

مزیدخبریں