چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ایف8 انٹرچینج منصوبے کا دورہ

اسلام آباد (وقائع نگار)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے F-8 انٹرچینج منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے میں ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا. انہوں نے سائٹ پر اجلاس کی صدارت بھی کی. اس موقع پر ممبر انجنیئرنگ، ممبر ایڈمن ، ممبر پلا ننگ و ڈیزائن سمیت متعلقہ سینئر افسران اور منصوبے کے کنٹریکٹر بھی موجود تھے.چیئرمین کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ منصوبے کی پائل ٹیسٹنگ کے لئے ڈرلنگ اور اسکی کنکریٹ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ لوڈ ٹیسٹ کے لئے انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں، لوڈ ٹیسٹ کی تکمیل کے بعد تعمیراتی کام کو مزید تیز کردیا جائے گا.چیئرمین نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر 24/7 تعمیراتی کام جاری رکھا جائے اور بہترین انجنیئرنگ پریکٹسز کو اپناتے ہوئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے ، منصوبے میں آنے والے بڑے پودوں کو دوسری جگہوں پر ٹرانسپلانٹ کیاجائے، انٹرچینج کی سائٹ سے مختلف سروسز لائنز کی منتقلی پر کام کو جلد مکمل کیا جائے،منصوبے پر تعمیراتی کاموں کی پیش رفت اور معیار کی وہ خود نگرانی خود کریں گے، منصوبے کی تکمیل سے دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن