سپیکر قومی اسمبلی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ محمد یسین کی ملاقات

اسلام آباد(خبرنگار)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے برطانوی رکن پارلیمنٹ محمد یسین نے ملاقات کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں پاکستانی حکومت اور عوام برطانیہ کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی طرف گامزن ہے پاکستان برطانیہ کے ساتھ پارلیمانی اور اقتصادی تعاون سے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پر عزم ہے دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان بات چیت سے  مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم ہو گابرطانیہ میں مقیم پاکستانی برطانیہ کی قومی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیںپاک برطانیہ پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے برطانوی رکن پارلیمنٹ محمد یٰسین برطانیہ پاکستان کے ساتھ اپنے تاریخی اور دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کے پلیٹ فارم سے دونوں ممالک کے مابین مضبوط پارلیمانی تعلقات کو مزید وسعت ملے گی پاکستان کا ترقی کی طرف سفر انتہائی خوش آئند و قابل ستائش ہے

ای پیپر دی نیشن