اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ منگل کووزارت کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایاکہ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سعودی عرب میں ملٹی لیٹرل صنعتی پالیسی فورم 2024 میں شرکت کریں گے۔ فورم کا اہتمام اقوام متحدہ کی صنعتی ترقی کی تنظیم کر رہی ہے۔ فورم 23 سے 24 اکتوبر تک ریاض سعودی عرب میں جاری رہے گا۔ مینوفیکچرنگ میں ڈیجیٹلائزیشن اورآٹومیشن کے استعمال پر بات ہوگی۔وزیر صنعت فورم کی سائیڈ لائن پر سعودی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔سعودی حکام کے ساتھ موجودہ اقتصادی اور صنعتی تعاون پر بات چیت ہوگی ۔