اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت نے پی ٹی آئی کیجانب سے احتجاج پر درج مقدمات کا ریکارڈ پیش نہ ہونے پر پی ٹی آئی کے ایم پی ایز انور زیب خان اور ملک لیاقت کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران پراسکیوشن کیجانب سے مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہ کیا جاسکا،عدالت نے کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کردی۔دونوں ایم پی ایز کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔
ایم پی ایز انور زیب خان اور ملک لیاقت کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
Oct 23, 2024