موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں برس اسموگ میں واضح اضافے کا خدشہ

اسلام آباد (خبرنگار) محکمہ موسمیات نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں برس اسموگ میں واضح اضافے کا خدشہ ظاہر کردیامحکمہ موسمیات کے مطابق عمومی طور پر اسموگ نومبر سے دسمبر کے دوران جاری رہتی ہے تاہم اس مرتبہ  موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اسموگ میں واضح اضافیکا خدشہ ہے دوسری جانب فیکٹریوں کی آلودگی اور گاڑیوں کا دھواں بھی اسموگ بڑھنے کا باعث بن سکتے ہیںمحکمہ موسمیات نے  رواں برس پاکستان کے چند بڑے شہروں میں اسموگ بڑھنیکا خدشہ ظاہرکیا ہے  جن میں لاہور،گوجرانوالہ ،شیخوپورہ، قصور اور فیصل آباد شامل ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق  اسموگ میں اضافہ شہریوں کی صحت اور ماحول کو بھی آلودہ کرسکتا ہے، اسموگ کے دوران حد نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک حادثات کا خطرہ بھی زیادہ ہے اسکے علاوہ اسموگ سے متاثرہ شہروں میں دمہ کا مرض بڑھ سکتا ہے، بچے بزرگ اور قوت مدافعت کی کمی کا شکار افراد زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں

ای پیپر دی نیشن