اسلام آباد(خبرنگار)کوآرڈنیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ 28اکتوبر سے ملک گیر انسداد پولیو مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے، وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں پولیو کا خاتمہ ہماری اولین قومی ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے پولیو کی موجودہ صورتحال اور آئندہ مہم کی تیاریاں سے متعلق جائزہ لیا ۔اس دوران نیشنل ای او سی کی قیادت کی جانب سے تفصیلی بریفنگ فراہم کی گئی۔انہوں نے کہا کہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیںوائرس کی بروقت تشخیص کے لیے موثر سرویلنس نظام قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے ایک موثر روڈ میپ ترتیب دیا گیا ہے، ترتیب شدہ حکمت عملی کے تحت عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔
28اکتوبر سے ملک گیر انسداد پولیو مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر مختار بھرتھ
Oct 23, 2024