اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کی راہنما سینیٹر روبینہ قائم خانی کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم پارلیمان کی بالادستی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گی، چھبیسیویں آئینی ترمیم میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کردار سنہری حروف میں لکھا جائے گا، آئینی ترمیم کا مقصد پارلیمان کی بالادستی قائم کرنا اور عوام کو جلد انصافی کی فراہمی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، پیپلزپارٹی راہنما سینیٹر روبینہ قائم خانی کا کہنا ہے آئینی ترمیم میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ،وزیراعظم سمیت وزارا اور اتحادی جماعتوں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، 26 ویں آئینی ترمیم تمام جماعتوں اور پارلیمان کی فتح ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ثابت کیا کہ بات چیت سے اہم قومی امور احسن طریقے سے حل کئے جاسکتے ہیں، پیپلزپارٹی رہنما روبینہ قائم خانی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا اور والدہ کے مشن کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے قائد شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا آئینی عدالت کا خواب پورا کیا، قانون سازی پارلیمان کا حق ہے، عوام کی بہتری کے لئے مستقبل میں بھی قانون سازی کرنا پڑی تو کریں گے۔
آئینی ترمیم پارلیمان کی بالادستی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گی، روبینہ قائم خانی
Oct 23, 2024