صدارتی الیکشن: بل گیٹس نے کملا ہیرس کی مہم کیلئے 50 ملین ڈالر عطیہ کردیے

امریکا کے کھرب پتی ڈیموکریٹس اور ری پبلکن صدارتی امیدوار کے حق میں صف آرا ہو گئے۔امریکا کی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک سوشل میڈیا پر کھل کر ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرتے نظر آ رہے ہیں۔دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو اکثر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلیوں میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔دوسری جانب مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کر رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بل گیٹس نے تاحال کھل کر کملا ہیرس کی حمایت تو نہیں کی لیکن انہوں نے کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے لیے 50 ملین ڈالر عطیہ کردیے ہیں جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ مائیکرو سافٹ کے بانی کا پلڑا ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کی طرف ہے۔بل گیٹس کا کہنا ہے کہ میں نے بہت سے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ کام کیا ہے مگر یہ الیکشن مختلف ہے، میں نے ہمیشہ ان سیاسی رہنماؤں کی حمایت کی ہے جن کی پالیسیاں ہیلتھ کیئر، غربت کے خاتمے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے واضح ہوں۔امریکی جریدے فاربس کے مطابق بل گیٹس اس وقت دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں تیرہویں نمبر پر ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 105 ارب ڈالر ہے۔

ای پیپر دی نیشن