غزہ سے اسرائیل کی سمت راکٹوں کی کھیپ فائر ، اسرائیلی حملوں میں درجنوں ہلاک اور زخمی

Oct 23, 2024 | 13:58

غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران میں العربیہ کے نمائندے نے بتایا ہے کہ بدھ کے روز غزہ کی پٹی سے اسرائیل کی سمت راکٹوں کی کھیپ داغی گئی۔

اس سے قبل فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی (وفا) نے بتایا تھا کہ اسرائیل نے بدھ کو علی الصبح غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں درجنوں فضائی حملے کیے۔ ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے غزہ پٹی کے شمال بالخصوص جبالیا کے مغرب میں حملوں کو شدید کر دیا جہاں درجنوں فلسطینی جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔وفا ایجنسی نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے بھاری بموں کے ذریعے جبالیا کیمپ کو نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ غزہ شہر کے شمال مغربی میں واقع علاقے التوام میں اور برکۃ الشیخ رضوان کے اطراف بھی حملے کیے گئے۔طبی ذرائع کے مطابق شہریوں کے گھروں پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے جن میں عورتیں اور بچے شامل ہیں۔اسرائیلی فوج نے جبالیا کیمپ میں الفاخورہ اسکول کا محاصرہ کر لیا جب کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیا میں اسرائیلی بم باری سے فلسطینیوں کے گھروں میں آگ بھڑک اٹھی۔اسرائیلی حکومت نے رواں ماہ اکتوبر کے پہلے تین ہفتوں کے دوران میں غزہ کی پٹی کے لیے آنے والے انسانی امداد کے 448 مشنوں میں سے 201 (45%) مشنوں کو پہنچنے سے روک دیا۔ یہ بات فلسطینی اراضی میں انسانی امور کی رابطہ کاری سے متعلق اقوام متحدہ کے بیورو نے بتائی۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیا شہر میں جاری آپریشن کے دوران میں درجنوں مسلح فلسطینیوں کو پکڑ لیا۔ فوج نے فلسطینی شہریوں کو احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ شدید لڑائی کے علاقے کو خالی کر دیں۔ یہ بات اسرائیلی اخبار "ٹائمز آف اسرائیل" نے بدھ کے روز بتائی۔

مزیدخبریں