سونے کا بھاؤ ملکی اور عالمی منڈیوں میں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1714 روپے اضافے سے 2 لاکھ 44 ہزار 684 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر اضافے سے 2757 ڈالر فی اونس ہے