ملکی سیاست میں پی ٹی آئی کی نہیں بانی پی ٹی آئی کی اہمیت ہے: فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں پی ٹی آئی کی نہیں بانی پی ٹی آئی کی اہمیت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی کی جو لیڈر شپ ہے وہ بڑے نادان فیصلے کر رہی ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ فلسطین کی کمیٹی میں نہیں بیٹھے. آئینی ترمیم کی کمیٹی میں جا کر بیٹھ گئے اور اب آئینی بینچز بننے کی کمیٹی کا اجلاس ہونا ہے کیا اس میں بھی نہیں جائیں گے. اس کے بعد جو باقی کمیٹیز ہیں اس میں بھی نہیں بیٹھیں گے تو پارلیمنٹ سے باہر آجائیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ یا تو آپ نے 9 فروری کو فیصلہ کیا ہوتا یہ منظور نہیں ہے اور تحریک چلاتے، اب آپ آدھے نظام کے اندر ہیں آدھے نظام کے باہر ہیں. آپ احتجاج کی کال ایسے دیتے جیسے بچے کو چاکلیٹ دکھانا ہوتی ہے۔ صبح اٹھیں سارے آجائیں شام کو چلے جائیں اس طرح تھوڑی ہوتا ہے، لوگوں کو آپ نے خراب کیا پی ٹی آئی کا بھرم جو تھا وہ ختم کر دیا. پی ٹی آئی جیسے بڑی جماعت کو بانی سے ملاقات کیلئے مولاناسے درخواست کرنا پڑ رہی ہے.فواد چوہدری نے کہا کہ اس لیڈر شپ کے ہوتے ہوئے بانی پی ٹی آئی جو جیل میں 445 دن ہو گئے. پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کی کوئی حیثیت نہیں. کوئی اہمیت نہیں. ملکی سیاست میں پی ٹی آئی کی نہیں بانی پی ٹی آئی کی اہمیت ہے. جو بانی پی ٹی آئی کو چھوڑ کر گئے آج وہ کہاں ہیں؟ میں خود ان سے ملنا چاہتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن