کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، ہنڈرڈ انڈیکس 87 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 87 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا ۔جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 409 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 86 ہزار 466 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔