غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے 73 فلسطینی شہید اور 130 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ سٹی میں رہائشی عمارت پر بمباری سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔
دیرالبلاح میں اسرائیلی فوج نے انروا (اقوام متحدہ کا امدادی ادارہ) کی کار کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں انروا کے رکن سمیت 2 افراد شہید ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق نصیرات میں بھی اسرائیلی فوج نے بمباری کی، جس سے ایک فلسطینی شہید ہوگیا جبکہ 6 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں گزشتہ برس 7 اکتوبر سے اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 42 ہزار 792 ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔